۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ٹینک

حوزه/ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہونے کے بعد، غاصب صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ مختلف نفسیاتی امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی وزارتِ صحت نے مقبوضہ فلسطین میں نفسیاتی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے بڑی تعداد میں نیورولوجسٹ اور ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

غاصب صہیونی وزارتِ صحت کے مطابق، انہیں ڈاکٹروں کے جنگی علاقوں میں خدمات سر انجام دینے سے انکار اور پناہ گاہوں میں ان کے چھپ جانے کے بحران کا سامنا ہے۔

طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں صہیونی نفسیاتی امراض میں مبتلا؛ روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 سو ملین ڈالر کا نقصان

غاصب صہیونی حکومت کی وزارتِ صحت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک 5000 چار سو صہیونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 40 کی حالت نازک ہے۔

غاصب صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، طوفان الاقصیٰ آپریشن اور غزہ پٹی پر جاری جنگ کے دوران صہیونی حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر تین سو سے چار سو ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .